6 نومبر، 2025، 9:42 PM

ایران۔کویت تجارتی کمیشن کا اجلاس، اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز

ایران۔کویت تجارتی کمیشن کا اجلاس، اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز

ایران اور کویت نے تجارتی کمیشن کے اجلاس میں فوڈ سیکورٹی، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور کویت کے مشترکہ تجارتی تعاون کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی میزبانی کویت کی وزارتِ تجارت و صنعت نے کی اجلاس میں خوراک کی سلامتی اور سپلائی چین کے تسلسل پر خصوصی گفتگو ہوئی۔  

اجلاس کے دوران کویت کی وزارتِ تجارت و صنعت کی سیکریٹری مروہ الجویدان اور ایران کے نائب وزیر صنعت، معدن و تجارت محمد علی دہقان دہنوی نے حتمی تعاون دستاویز پر دستخط کیے۔

اس موقع پر مروہ الجویدان نے کہا کہ مذاکرات کا محور فوڈ سیکورٹی اور سپلائی چین کو مستحکم بنانا تھا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان خوراکی مصنوعات کے تبادلے کو محفوظ بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔  

 فریقین نے صنعتی تعاون، پیشہ ورانہ تربیت اور انسانی وسائل کی ترقی کے لیے مہارتوں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

News ID 1936337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha